نئی دہلی 4 اکتوبر (ایس او نیوز) فوربس میگزین نے رئیس ہندستانیوں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل ) کے چیئرمین مکیش امبانی سب سے اوپر ہیں۔ مکیش امبانی مسلسل 11 ویں سال سب سے امیر ہندستانی ، دیکھیں ٹاپ 10 لسٹ انڈیا کی 'انڈیاز 100 رچسٹ لسٹ ' میں مکیش امبانی نے مسلسل 11 ویں سال ٹاپ کیا ہے۔ ان کی جائیداد 7730 کروڑ ڈال (3۔40لاکھ کروڑ روپئے ہے۔
وہیں وپرا کے چیئر مین عظیم پریم جی اس فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں۔ ان کی جائیداد 2100 کروڑ ڈالر (1.51 لاکھ کروڑ روپئے ) ہے۔ آرسیلر متل کے مالک لکشمی متل 1830 کروڑ ڈالر (1.31 لاکھ کروڑ روہئے ) کی نیٹ ورتھ کے ساتھ تیسرے نمبر ہر ہیں ۔ چوتھے نمبر پر ہندوجا برادرس ہیں۔ اشوک ، گوپی چند ، پرکاش اور شری چند ہندوجا کی جائیدا 1800 کروڑ ڈالر (1.29 لاکھ کروڑ روپئے ) ہے-